ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گاندھی جی کے اصول ہمارے لئے نمونہ: وزیر اعلیٰ سدارامیا

گاندھی جی کے اصول ہمارے لئے نمونہ: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Tue, 03 Oct 2017 11:16:27    S.O. News Service

بنگلورو،2/اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج یہ دعویٰ کیا کہ اگر ہم بابائے قوم مہاتماگاندھی کو بھول گئے تو اس ملک کا کوئی مستقبل ہی نہیں ہوگا۔ مہاتماگاندھی اور سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کی آج سالگرہ کے موقع پر یہاں ودھان سودھا کے احاطہ میں گاندھی جی اور شاستری کی تصاویر کی گلپوشی کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہاکہ آج کے سیاستدانوں کو گاندھی جی کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔اس ملک کے مستقبل کے لئے گاندھی جی نے جو خواب دیکھے تھے اس پرعمل کرنے سے ہی مہان بھارت بنے گا ۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لال بہادر شاستری اس ملک کے ایک مثالی وزیر اعظم گزرے ہیں ۔اگر وہ مزید دنوں تک زندہ ہوتے تو سیاستدانوں کے لئے کیا اصول ہونے چاہئے اس کو ملک بھر میں عام کرتے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی من کی بات پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ مودی کی من کی بات حکومت ہے۔ ہماری کام کی بات حکومت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مختلف پروگراموں کے ذریعہ عوامی ترقی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔


Share: