ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گورکھپور حادثے کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کو لے کر عرضی داخل

گورکھپور حادثے کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کو لے کر عرضی داخل

Thu, 17 Aug 2017 10:54:45    S.O. News Service

نئی دہلی،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماجی کارکن اور وکیل ڈاکٹر نوتن ٹھاکر نے گورکھپورمیں ہوئے واقعہ کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کرکے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت اور اس سے متعلقہ محکموں کی جانب سے میڈیا میں آ رہی آکسیجن کی کمی سے موت ہونے کی خبر سے انکار کیا جا رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ چھپایا جا رہا ہے اور کچھ لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں میں یہ تاثر ہے کہ چیف سکریٹری کی قیادت والی تفتیشی ٹیم حکومت کی ہی حمایت کرے گی، لہذا اس معاملے کی عدالتی جانچ کی جانے کی جانی چاہئے تاکہ تمام حقائق سامنے آ سکیں اور کوئی مجرم شخص بچ نہ پائے۔ عرضی میں حکومت کو ایسی ہدایات دینے کے لئے بھی اپیل کی گئی ہے جس سے گورکھپور جیسا حادثہ دوبارہ نہ ہو سکے۔


Share: