ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش انتخاب: بی جے پی نے مودی ،شاہ اور یوگی سمیت40اسٹار کی لسٹ جاری کی

ہماچل پردیش انتخاب: بی جے پی نے مودی ،شاہ اور یوگی سمیت40اسٹار کی لسٹ جاری کی

Mon, 23 Oct 2017 10:40:53    S.O. News Service

نئی دہلی ،22اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات تشہیر کیلئے بھارتی جنتاپارٹی نے اپنے اسٹار تشہیر کاروں کی لسٹ جاری کی ہے جسمیں وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی جنتا پارٹی چیئرمین امت شاہ , مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ ، سشما سوراج ، ارون جیٹلی، اسمرت ایرانی کیساتھ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ،شوراج سنگھ چوہان وغیرہ شامل ہیں ۔ ہماچل پردیش بھارتی جنتا پارٹی کی طرف سے جاری لسٹ میں حالانکہ سینئر رہنما لال کرشن آڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کا نام نہیں ہے ۔ بھارتی جنتا پارٹی کے اسٹار پرچارکوں میں کل40 رہنماؤں کو جگہ دی گئی ہے۔ئنان میں راجناتھ سنگھ، ارن جیٹلی، نتن گڑکری ، سشما سوراج ، رام لال، جگت پرسادنڈا،تھاورچند گہلوت، اسمرتی ایرانی، اما بھارتی ، شوراج سنگھ چوہان ،منوہر لال کھٹر، ترویندر سنگھ راوت، ڈاکٹر نرمل سنگھ،جنرل وی کے سنگھ ،وجے سانپلا ،منگل پانڈے ،منوج تیواری ، ستیہ پال مہاراج ، ستیہ پال سنگھ ستی،پریم کماردھومل،شانتاکمار اورانوراگ سنگھ ٹھاکر کا نام شامل ہے ۔بھاجپا کی لسٹ میں شامل وریندر کشیپ ، رام سوروپ شرما،سنبت پاترا،پونرانا ، چندر موہن ٹھاکر ، رام سنگھ ، پروین شرما، رشودھر، گنیش دت، سندیپنی بھاردواج، اتم چودھری،سکندرکمار، سورت نیگی , محمد راجبل ،وشال چوہان بھی بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار کے طور پر تشہیر کریں گے۔


Share: