ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یروشلم میں بدامنی کے تازہ واقعات، چودہ فلسطینی زخمی

یروشلم میں بدامنی کے تازہ واقعات، چودہ فلسطینی زخمی

Thu, 20 Jul 2017 15:40:50    S.O. News Service

مقبوضہ یروشلم،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یروشلم میں ٹیمپل ماؤنٹ یا بیت المقدس کے علاقے میں تازہ ہنگامہ آرائی کے دوران چودہ فلسطینیوں اور دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے بتایا کہ مسلمانوں کے لیے جانچ پڑتال اور تلاشی کا عمل سخت کرنے کے بعد گزشتہ شب حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ اس صورتحال میں فلسطینی صدر محمود عباس نے آج بدھ کے روز یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ جمعے کو ایک خونریز حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے حرم شریف اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے تھے۔ اس حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔


Share: