ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں ٹرک اور وین کی خوفناک ٹکر، 8 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی

مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں ٹرک اور وین کی خوفناک ٹکر، 8 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی

Fri, 11 Sep 2026 09:47:22    S O News
مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں ٹرک اور وین کی خوفناک ٹکر، 8 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی

ناندیڑ، 11 ستمبر (ایس او نیوز): مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع میں ناندیڑ–بھوکَر شاہراہ پر سیٹاکھنڈی گھاٹ کے قریب جمعرات کی شام ٹرک اور مسافر گاڑی ٹاٹا میجک وین کے درمیان آمنے سامنے کی زبردست ٹکر میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ تقریباً شام 7 بجے سیٹاکھنڈی کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 اور بعد میں 6 بتائی گئی تھی، تاہم بعد میں دو مزید زخمیوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وین ناندیڑ سے بھوکَر کی سمت جارہی تھی، جبکہ ٹرک مخالف سمت سے آرہا تھا۔ سیٹاکھنڈی کے قریب دونوں گاڑیوں میں زوردار ٹکر ہوئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ وین بری طرح تباہ ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور تباہ شدہ وین میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالنے میں مدد کی۔

ابتدائی طور پر جن مہلوکین کی شناخت سامنے آئی ان میں پانڈورنگ واگھمارے، لکشمی بائی واگھمارے، سید التمش، شیخ فیروز اور بلوان پوار شامل ہیں۔

اطلاع کے مطابق ان میں چار افراد بھوکَر کے رہنے والے تھے، جبکہ بلوان پوار کا تعلق حمایت نگر تعلقہ کے پوٹاتانڈا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فوٹو بشکریہ: نوبھارت لائیو

Click here for report in English 


Share: