ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بلاری گروہی تصادم : کانگریسی کارکن کی موت پولیس کی گولی سے نہیں ہوئی تھی ۔ وزیر داخلہ کی وضاحت

بلاری گروہی تصادم : کانگریسی کارکن کی موت پولیس کی گولی سے نہیں ہوئی تھی ۔ وزیر داخلہ کی وضاحت

Sun, 04 Jan 2026 17:11:32    S O News

ٹمکور، 4 / جنوری (ایس او نیوز) والمیکی مورتی کی نقاب کشائی کے بینرس آویزاں کرنے کے مسئلے پر بلاری میں جو گروہی تصادم ہوا تھا اور بندوق کی گولی لگنے سے ایک کانگریسی کارکن کی جو موت ہوئی تھی اس کے بارے میں وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ موت پولیس کی گولی سے نہیں ہوئی تھی ۔ 
    
ٹمکور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاری میں کشیدہ حالات اب قابو میں ہیں ۔  عبوری طور پر چترا درگہ کے ایس پی اور داونگیرے کے ایس پی کو بلاری کا چارج دیا گیا ہے ۔ جلد ہی ایک زیادہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ  آفیسر کو وہاں کے ایس پی کے طور پر تعینات کیا جائے گا ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ افسران نے ہمیں بتایا ہے کہ کانگریس کارکن کو لگنے والی گولی  پولیس کے سروس ریوالور سے نہیں نکلی تھی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق موت کا سبب بننے والی گولی اور پولیس کے سروس ریوالور کی گولیاں میل نہیں کھاتی ہیں ۔ اس لئے اس گولی کو،  فارنسک جانچ کے لئے لیباریٹری میں بھیج دیا گیا ہے ۔


Share: