ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بلاری فائرنگ کیس: کانگریس کارکن کے قتل پر ستیش ریڈی کے تین نجی گن مینوں سمیت 26 افراد گرفتار

بلاری فائرنگ کیس: کانگریس کارکن کے قتل پر ستیش ریڈی کے تین نجی گن مینوں سمیت 26 افراد گرفتار

Sun, 04 Jan 2026 20:13:12    S O News
بلاری فائرنگ کیس: کانگریس کارکن کے قتل پر ستیش ریڈی کے تین نجی گن مینوں سمیت 26 افراد گرفتار

بلاری 4/جنوری (ایس او نیوز) : بلاری میں بینر لگانے کے معاملے پر پیش آئے تصادم کے دوران فائرنگ میں کانگریس کارکن راج شیکھر کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی نارا بھارت ریڈی کے قریبی ساتھی ستیش ریڈی کے تین نجی گن مینوں سمیت 26 افراد  کو گرفتار کر لیا ہے۔

گن مینوں کی گرفتاری بلاری کے بروس پیٹ پولیس تھانے کی حدود میں کی گئی۔ گرفتار شدگان کی شناخت پنجاب سے تعلق رکھنے والے بلجیت سنگھ، مہندر سنگھ اور گروچرن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو ستیش ریڈی کے نجی گن مین کے طور پر کام کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق یکم جنوری کو بلاری میں بینر لگانے کے دوران دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران ان تینوں گن مینوں نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی تھی۔ اسی واقعہ کے دوران کانگریس کارکن راج شیکھر فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

اس معاملے میں اب تک بروس پیٹ پولیس نے مجموعی طور پر 26 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس واقعہ کے تمام پہلوؤں کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Share: