ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جدہ میں عید کی پُر نور رات، بھٹکل کمیونٹی کی یادگار عید ملن تقریب

جدہ میں عید کی پُر نور رات، بھٹکل کمیونٹی کی یادگار عید ملن تقریب

Sun, 22 Mar 2026 18:31:49    S O News
جدہ میں عید کی پُر نور رات، بھٹکل کمیونٹی کی یادگار عید ملن تقریب

جدہ 22/مارچ (حبیب اللہ محتشم): بھٹکل کمیونٹی جدہ (BCJ) کی جانب سے ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی عید کی پُر نور رات میں ایک شاندار اور باوقار عید ملن    پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بھٹکل برادری کے افراد، معزز مہمانانِ کرام اور ضیوفُ الرحمن نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں تقریباً 600 مرد، خواتین اور بچوں کی شرکت رہی۔

اس بابرکت محفل میں معزز شخصیات نے شرکت فرمائی قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا عبد الرب ندوی،جناب عنایت اللہ شاہ بندری (صدر مجلسِ اصلاح و تنظیم)،جناب اسحاق شاہ بندری (جنرل سیکریٹری انجمن حامیِ مسلمین بھٹکل)،جناب امتیاز دامدا (صدر بھٹکل جماعت المسلمین مینگلور)،مولانا فیصل ارمار ندوی (استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)،جناب خلیل حاجیکا (جنرل سیکریٹری منکی جماعت المسلمین جدہ)،مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی (سیکریٹری جماعت المسلمین)،قوم نوائط کے معروف شاعر جناب مصطفیٰ تابش،جناب نعیم ائیکری (سابق صدر بی ایم جے ایسٹرن پروونس)،اور دیگر اطراف کے جماعتوں کے ذمہ داران و معزز مہمانان نے شرکت فرمائی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت یوسف ابن حفظ الرحمن منیری نے حاصل کی جبکہ ترجمہ عبداللہ ابن نوید ائیکری نے پیش کیا۔ بعد ازاں حسن سیدی باپا نے اپنی دلنشین آواز میں نعتِ رسول ﷺ پیش کر کے محفل کو روحانی فضا سے معطر کر دیا۔

جنرل سیکریٹری جناب نوید ائیکری نے تمام مہمانان اور اراکین کا پرتپاک استقبال کیا۔ تعلیمی اعزازات کی نگرانی جناب نورالامین دامدا اور عبدالسلام دامدا ابو نے بخوبی انجام دی۔ بی سی جے کے صدر نے صدارتی خطاب پیش کیا جبکہ عید میلان کے کنوینر جناب ریحان کوبٹے نے پروگرام کی کامیابی میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب کی نمایاں خصوصیت بچوں کی حوصلہ افزائی رہی، جس کے تحت:

* تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو زاہد رکن الدین ایجوکیشنل ایوارڈ (تمغہ و اسناد) سے نوازا گیا
* حفظِ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کو کے ایم زبیر حفظِ قرآن ایوارڈ دیا گیا

DSC_3234
 

WhatsApp Image 2026-03-22 at 6.26.55 PM

* اس کے علاوہ 
* String Art Contest
* Digital Eid Milan Invitation Contest (لڑکوں کے لیے) اور Shoreline Art Contest (لڑکیوں کے لیے) کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے

پروگرام کے پہلے سیشن کی نظامت جناب حفظ الرحمن منیری نے انجام دی، جبکہ دوسرے سیشن کی نظامت جناب رزین برماور اور جناب حسن سیدی باپا نے نہایت خوبصورت انداز میں سنبھالی۔

اس سال کی ایک اہم پیش رفت یہ رہی کہ جناب شعیب کوٹیشور اور جناب نورالامین دامدا کی خصوصی کاوشوں سے بی سی جے کی ویب سائٹ کا باضابطہ اجرا بھی عمل میں آیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

پروگرام کے اختتام پر اراکین کے لیے ایک دلچسپ رافل ڈرا بھی منعقد کیا گیا، جسے جناب فیضان شاہ بندری، جناب سعود قاضیہ اور  جناب عمران قاسمجی نے بہترین انداز میں پیش کیا۔

آخر میں کنوینر اور ذمہ داران نے تمام مہمانان، اراکین اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی شرکت اور تعاون سے اس عید میلان کو ایک یادگار اور کامیاب تقریب بنایا۔
یہ عید ملن    پروگرام  نہ صرف خوشیوں کا اظہار تھی بلکہ اتحاد، محبت اور نوائط قوم کی شاندار روایت کی عکاسی بھی تھی

WhatsApp Image 2026-03-22 at 6.26.55 PM (1)
WhatsApp Image 2026-03-22 at 6.26.55 PM (2)

 


Share: