ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بیلگاوی میں طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام - اسکول ہیڈ ماسٹر معطل

بیلگاوی میں طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام - اسکول ہیڈ ماسٹر معطل

Sun, 14 Dec 2025 19:07:28    S O News

بیلگاوی، 14 / دسمبر (ایس او نیوز) بیلگنڈی نامی گاوں کے ایک امدادی اسکول کے ہیڈ ماسٹر پر کم عمر طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگنے کے بعد محکمہ تعلیم طرف سے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ۔

ہیڈ ماسٹر کی طرف سے جنسی ہراسانی کی اطلاع ملنے پر طلبہ کے مشتعل والدین بڑی تعداد میں اسکول کے پاس جمع ہوگئے اور مبینہ طور پر ہیڈ ماسٹر کو مارا پیٹا ۔ موقع پر پہنچی ہوئی پولیس نے بڑی مشقت کے بعد حالات پر قابو پایا اور ہیڈ ماسٹر کو اپنی تحویل میں لیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق طلبہ کے والدین نے ہیڈ ماسٹر کے رویے کے تعلق سے پہلے ہی شبہ ظاہر کیا تھا اور اس کی طرف سےطلبہ کے ساتھ ہونے والی ناشائستہ حرکتوں اور نازیبا بات چیت کی شکایت کی تھی ۔

جب ایک طالبہ نے اپنے والدین سے ہیڈ ماسٹر کی حرکتوں کے بارے میں شکایت کی تو معاملہ بگڑ گیا اور مشتعل گاوں والے اسکول پہنچ کر مذکورہ ہیڈ ماسٹر کو مارنا پیٹنا شروع کیا ۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو طلبہ نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف فوری کارروائی اور سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کا راستہ روکا اور اسے تھوڑی دیر تک اسکول کے اندر جانے سے روکے رکھا ۔ دیر رات تک گاوں کے اندر کشیدگی رہی ۔

اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ڈی پی آئی لیلا دیوی ہیرے مٹھ نے تحقیقات ہونے تک ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکام جاری کیے ۔ 


Share: