ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ریاستی حکومت کی طرف سے بیلگاوی کو بینگلورو کی طرح ترقی دی جائے گی - نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار

ریاستی حکومت کی طرف سے بیلگاوی کو بینگلورو کی طرح ترقی دی جائے گی - نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار

Thu, 18 Dec 2025 19:26:41    S O News
ریاستی حکومت کی طرف سے بیلگاوی کو بینگلورو کی طرح ترقی دی جائے گی - نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار

بیلگاوی 18/ دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت بیلگاوی کو بینگلورو کے طرز پر ترقی دینے کی پابند ہے ۔

اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے شہر کے فورٹ لیک کے پاس منعقدہ سوچّتا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ڈی کے شیوا کمار نے کہا :" میں جب بھی بیلگاوی آتا ہوں تو میرا دل خوش ہو جاتا ہے ۔ مجھے یہاں کا موسم بینگلورو سے بہتر محسوس ہوتا ہے ۔ ہم بیلگاوی کو ہمہ جہتی ترقی دینے کے پابند ہیں ۔"

اس موقع پر شہری ترقی کے وزیر بیراتی سریش نے کہا کہ بیلگاوی کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت نے کئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔ اپنے آس پاس کے ماحول کو پاک و صاف رکھنے کا منصوبہ مہاتما گاندھی کا خواب تھا ۔ ہماری حکومت نے شہری علاقوں میں صفائی کو بڑی اہمیت اور ترجیح دی ہے ۔ شہروں میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کام سائنٹفک طریقے سے کیا جا رہا ہے ۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری ریاست کے شہروں کو بھی ملک کے پاک و صاف شہروں کی فہرست میں جگہ مل رہی ہے ۔ 


Share: