بیلگاوی، 7 ستمبر (ایس او نیوز): بیلگاوی ضلع میں ہفتہ کے روز گنیش مورتی وسرجن کے دوران پیش آئے دو مختلف حادثات میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔
پہلا واقعہ بیلگاوی شہر کے جککیری کنڈ میں پیش آیا جہاں راہول بیکواڈکر (33) مورتی وسرجن کے دوران پانی میں گر گئے۔ ساتھیوں نے فوری طور پر انہیں باہر نکال کر اسپتال لے جانے کی کوشش کی، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اس سلسلے میں ٹلاکووڑی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ خانہ پور تعلقہ کے یادوگ گاؤں میں پیش آیا، جہاں یادوگ کے رہائشی شبھم کُپپاٹگیری (22) مورتی وسرجن کے بعد واپسی کے دوران مالاپربھا ندی کے یادوگ-چاگاواں پل کے قریب پانی میں بہہ گئے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم شبھم کی لاش تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ یہ معاملہ نندگڈ پولیس اسٹیشن کے دائرہ کار میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں حادثات کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔