ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبیداللہ عسکری صدر اور نوید ائیکری جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبیداللہ عسکری صدر اور نوید ائیکری جنرل سکریٹری منتخب

Fri, 24 Oct 2025 07:26:12    S O News
بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبیداللہ عسکری صدر اور نوید ائیکری جنرل سکریٹری منتخب

جدہ 24 اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل کمیونٹی جدہ (BCJ) کے دو سالہ میعاد 1447 تا 1448ھ کے لیے منعقدہ انتخابات کے بعد جمعرات کو ہوئے عہدیداران کے انتخاب میں جناب عبیدللہ عسکری صدر اور جناب نوید حسین ائیکری جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔

پہلے 15 اور 16 اکتوبر کو عام اتخابات منعقد ہوئے تھے جن میں جملہ 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار میدان میں تھے۔  ممبران کی بھرپور دلچسپی کے ساتھ 68 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

جملہ منتخب عہدیداران کے نام اس طرح ہیں:

صدر: جناب عبیداللہ عسکری
 نائب صدر: جناب نعمان علی اکبر
 جنرل سکریٹری:جناب نوید ائیکری 
 سکریٹری:جناب تمیم رکن الدین
 اکاؤنٹنٹ (محاسب): جناب اقبال گنگاولی
 فائناس سکریٹری:جناب نورالامین دامدا

انتخابی عمل نہایت منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام پایا، جس کی نگرانی جناب شعیب کوٹیشور صاحب نے بطور الیکشن کمشنر کی۔ قابلِ ذکر بات یہ رہی کہ اس بار پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پولنگ سسٹم متعارف کیا گیا، جسے اراکین نے بے حد سراہا۔

تمام عہدیداران کا انتخاب بالاتفاق رائے سے عمل میں آیا۔

واضح رہے کہ جناب عبیداللہ عسکری بھٹکل کمیونٹی کے سرگرم رکن ہیں اور خدمتِ خلق میں پیش پیش رہتے ہیں۔ وہ اس سے قبل سکریٹری، جنرل سکریٹری اور نائب صدر جیسے عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نائب صدر جناب نعمان علی اکبرا ماضی میں صدر اور فنانس سکریٹری کی حیثیت سے جماعت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔

جنرل سکریٹری جناب نوید اکرّی بھی پہلے مختلف ادوار میں سکریٹری اور جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ اورجماعتی سرگرمیوں میں تنظیمی صلاحیتوں کے لیے معروف ہیں۔

بھٹکل کمیونٹی جدہ خلیج میں قائم بھٹکل کی متحرک و فعال جماعتوں  میں سے ایک ہے، جو نہ صرف مقامی سطح پر سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہے بلکہ زائرینِ حرم اور بھٹکل سے آنے والی معزز شخصیات کی خدمت میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔


Share: