ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوئیر ہرشل نارائن راؤ نے اتر کنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

بھوئیر ہرشل نارائن راؤ نے اتر کنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Wed, 11 Nov 2026 18:47:47    S O News
DC Bhoyar Harshal Narayan Rao


کاروار، 11 نومبر (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے بھوئیر  ہرشل نارائن راؤ نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے ہے اور وہ 2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔

اس سے قبل وہ مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں ساونور تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر، بیلگاوی ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، یادگیر کے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ عملہ و انتظامی اصلاحات میں شہری خدمات کی الیکٹرانک فراہمی کے ڈائریکٹر کے عہدے شامل ہیں۔


Share: