دبئی 12 دسمبر(ایس او نیوز): دبئی کے قریب عجمان میں اگلے سال 4 جنوری سے شروع ہونے والے بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے بارہویں عالیشان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے گذشتہ روز کھلاڑیوں کی نیلامی منعقد ہوئی، جس میں محمد علی جوشیدی سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر ابھرے۔ انہیں 105 پوائنٹس کے عوض اے زیڈ ڈائمنڈ رائیڈرس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
گروپ اے: رس بہار چیلنجرس، اے زیڈ ڈائمنڈ رائیڈرس، لکژری زون ٹائٹنس، ڈاکٹر حنیف وارئیرس
گروپ بی: آر بی چارجرس، رائسنگ اسٹار، ڈی وی ایس یونائیٹیڈ، ٹی پارٹی افیشلس
اس میگا ٹورنامنٹ میں انفا کے اسماعیل منہاج دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے جنہیں رس بہار چیلنجرس نے 85 پوائنٹس میں خریدا۔ رس بہار چیلنجرس نے ہی عُسفا کے عبدالفتح کُننگوڈا کو بھی 83 پوائنٹس میں حاصل کیا، جو اس نیلامی کے تیسرے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے۔

اس کے علاوہ مختلف ٹیموں نے درج ذیل کھلاڑیوں کو منتخب کیا:
آر بی چارجرس نے محمد صفوان شانو (وائی ایم ایس اے) کو 79 پوائنٹس میں حاصل کیا۔
ٹی پارٹی افیشلس نے عبدالوصی عیدروسہ (مدینہ) کو 75 پوائنٹس دیے۔
حنیف وارئیرس نے دانش سدی باپا (انفا) کو 67 پوائنٹس میں خریدا۔
لکژری زون ٹائٹنس نے ابراہیم گلریز (لبیک نوائط) کو 64 پوائنٹس دیے۔
ڈی وی ایس یونائیٹیڈ نے نبیل خان (شاہین مخدوم) کو 63 پوائنٹس میں حاصل کیا۔
رائسنگ اسٹارس نے محی الدین شمّاس (رویل) کو 52 پوائنٹس میں خریدا۔
دیگرکھلاڑی بھی مختلف پوائنٹس کے ساتھ منتخب کیے گئے جن میں محمد رئیس حمزہ (60)، مستقیم کمشے (48)، سید افضان (48)، فیصل پٹیل (46)، گولٹے خلیل (46)، اسماعیل محتشم (46)، محمد جندوب مٹّا (44)، عبدالسمیع شیخ (44)، سرفراز جوکاکو (43)، عبدالغفار تونسے (43)، محمد عاقب حیدر (43)، محمد عارب (41)، محمد نسیم (40)، ارشاد بیری (40) اور محمد امین صدیقہ (40) شامل ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ 4 جنوری 2026 سے شارجہ کے زید روڈ پر واقع جے ایم آر۔ کرکٹ میدان میں شروع ہوگا۔ اور میچس مسلسل پانچ اتوارتک کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں کل 15 سنسنی خیز میچس ہوں گے۔
لیگ میچس ہر اتوار دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔
25 جنوری کو سیمی فائنلس اور 1 فروری کو فائنل کھیلا جائے گا۔
Click here for report in English







