ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بیلگاوی : ہر ضلع کے لئے ایک سرکاری میڈیکل کالج اور ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل - سدارامیا کا نشانہ

بیلگاوی : ہر ضلع کے لئے ایک سرکاری میڈیکل کالج اور ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل - سدارامیا کا نشانہ

Sun, 05 Oct 2025 18:23:37    S O News

بیلگاوی،  5/ اکتوبر (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتایا سرکاری اسپتالوں میں آنے والے غریب اور اوسط طبقے کے مریضوں کو بہترین علاج فراہم کے مقصد سے ہر ضلع کے لئے ایک سرکاری میڈیکل کالج  اور ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل فراہم کرنا ان کا نشانہ ہے ۔ 
    
بیلگاوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے احاطے میں تعمیر ہونے والے سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل اور ریسیڈینشیل ڈاکٹرز کے لئے رہائشی کوارٹرز کی عمارتوں اور ہائی وے سے یونیورسٹی کے نئے احاطے تک رابطے کی سڑک کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے علاوہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے افتتاح کی کارروائی انجام دینے کے بعد منعقدہ پروگرام میں انہوں نے یہ بات کہی ۔
    
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف اسپتال کی عمارت تعمیر کرنا کافی نہیں ہوتا ۔ اس کے لئے ضروری ماہرین کو تعینات کیا جا رہا ہے ۔ خالی اسامیوں کی بھرتی کے لئے اقدام کیا گیا ہے ۔ فی الحال پربھاکر کورے ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹرز سرکاری ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل میں مفت خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس کے لئے میں کورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ 
    
انہوں نے کہا ہماری حکومت انسانی مساوات کی بنیاد پر سماج کے پس ماندہ افراد کو ابھارنے کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ایسے افراد کی ترقی کے لئے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ ہماری فلاحی اسکیمیں سماجی یا مذہبی تفریق کے بغیر سماج کے ہر طبقے اور ہر آدمی کے لئے وضع کی جاتی ہیں ۔ میں نے اپنی پچھلی میعاد میں جو اسکیمیں جاری کی تھیں اور اب جو گارنٹی اسکیمیں جاری کی گئیں اس سے سماج کے کمزور طبقات اور بالخصوص خواتین کے لئے معاشی استحکام کا سبب بن گئی ہیں ۔


Share: