ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بیلگاوی میں مانسون اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل، وزیراعلیٰ سدارامیا کی آمد سے شہر میں سرگرمیاں تیز

بیلگاوی میں مانسون اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل، وزیراعلیٰ سدارامیا کی آمد سے شہر میں سرگرمیاں تیز

Mon, 08 Dec 2025 12:19:06    S O News
بیلگاوی میں مانسون اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل، وزیراعلیٰ سدارامیا کی آمد سے شہر میں سرگرمیاں تیز

بنگلورو ، 8/ دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعلیٰ سدارامیا آج بیلگاوی پہنچے، جہاں وہ 8 دسمبر سے 19 دسمبر تک سُورنّا وِدھان سودھا میں منعقد ہونے والے کرناٹک اسمبلی کے مانسون اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا بنگلورو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سورنا وِدھان سودھا کے احاطہ میں قائم ہیلی پیڈ پر اترے، جہاں خاتون و اطفال بہبود کی وزیر لکشمی ہبّبالکر نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔

اس موقع پر سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، قانون ساز کونسل کے رکن چینّاراج ہٹّڈیہوڑی سمیت مختلف محکموں کے سینئر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ کی آمد کے ساتھ ہی بیلگاوی میں سردی اجلاس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔


Share: