ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دھارواڑ: کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے لوک ایوکتہ انسپکٹر زندہ جل کر ہلاک

دھارواڑ: کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے لوک ایوکتہ انسپکٹر زندہ جل کر ہلاک

Fri, 05 Dec 2025 23:56:45    S O News

دھارواڑ 5/ڈسمبر (ایس او نیوز): دھارواڑ ضلع کے اَنّیگیری تعلقہ کے بھدراپور کے قریب گدگ–ہبلی روڈ پر جمعہ کی شب پیش آئے دل دہلا دینے والے حادثے میں لوک ایوکتہ پولیس انسپکٹر پانچکشیری سالیمٹھ زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔IMG-20251205-WA0038
 

پولیس کے مطابق حادثہ رات تقریباً 9 بجے اس وقت پیش آیا جب 40 سالہ سالیمٹھ، جو ہاویری میں لوک ایوکتہ انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اپنی آئی-20 کار میں گدگ میں واقع اپنے گھر کی طرف روانہ تھے، جس کے دوران کار بے قابو ہوکر قومی شاہراہ پر موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار نے فوراً آگ پکڑ لی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا، مگر تب تک گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکی تھی اور انسپکٹر سالیمٹھ کار کے اندر ہی زندہ جل گئے۔

اَنّیگیری پولیس تھانے کی حدود میں پیش آئے اس حادثے نے علاقے میں سکتہ طاری کردیا ہے، جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: