ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہاویری میں اُردو اسکول ٹیچر پر حملہ کے معاملے میں 22 افراد پر درج ہوئی ایف آئی آر

ہاویری میں اُردو اسکول ٹیچر پر حملہ کے معاملے میں 22 افراد پر درج ہوئی ایف آئی آر

Sun, 14 Dec 2025 19:04:11    S O News

ہاویری ، 14 / دسمبر (ایس او نیوز) سرکاری اردو اسکول میں لڑکیوں کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ٹیچر کو پیٹنے اور اسے چپلوں کا ہار پہنا کر جلوس نکالنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 22 افراد  پر ایف آئی آر درج کی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ سرکاری اردو اسکول کے ہیڈ ماسٹر راجے صاب سنکانور نے 10 دسمبر کو  اسکول کے ٹیچر جگدیش واگّناور کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی کہ مذکورہ ٹیچر نے طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانیاں کی ہیں ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جگدیش کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

اس کے بعد جوابی شکایت درج کرواتے ہوئے جگدیش نے بتایا ہے کہ اسکول کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کیا ہے ۔ اس جوابی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ساونور پولیس نے صادق منیار، ذیشان ناگد، عبدالغنی پارس، عطاء اللہ خان سمیت جملہ 22 افراد کے خلاف جگدیش کو  پیٹنے اورذلیل و رسوا کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں کیس درج کیا ہے ۔
    
ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ویڈیو کلپ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم جگدیش کو چپلوں سے پیٹا گیا ہے اور مختلف محلوں میں اس کا جلوس نکالا گیا ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ اسکول کی طالبات میں سے کسی کے بھی والدین نے پولیس کے پاس کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے ۔


Share: