ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمندر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر لاپتہ، تلاشی مہم جاری

بھٹکل سمندر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر لاپتہ، تلاشی مہم جاری

Tue, 28 Jul 2026 20:57:54    S O News
بھٹکل سمندر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر لاپتہ، تلاشی مہم جاری

بھٹکل 28 جولائی (ایس او نیوز) : بھٹکل تعلقہ کے جالی کوڈی ساحل کے قریب بحیرۂ عرب میں منگل کی دوپہر ایک چھوٹی روایتی ماہی گیری کشتی سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد مقامی ماہی گیروں اور کوسٹل سکیورٹی پولیس نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

کوسٹل سیکوریٹی پولس کی سب انسپکٹر وینا چتراپور نے بتایا کہ جالی کا رہائشی  منجوناتھ موگیر (56) منگل کی دوپہر اپنی چھوٹی روایتی کشتی پر تنہا مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں اترا تھا، جس کے دوران اچانک بلند و طاقتور لہروں نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث کشتی الٹ گئی اور وہ سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے متعدد ماہی گیر اپنی کشتیوں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاپتہ ماہی گیر کی تلاش شروع کردی۔ بعد ازاں کوسٹل سکیورٹی پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور ریسکیو و سرچ آپریشن میں شامل ہوگئے۔شام کو خبر لکھے جانے تک تلاشی مہم جاری تھی۔

واضح رہے کہ ساحلی کرناٹکا میں گزشتہ دو تین دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے، جس کے باعث بحیرۂ عرب میں سمندر انتہائی طوفانی ہے اور لہریں مسلسل بلند ہورہی ہیں۔ سمندر میں شدید طغیانی اور خراب موسم کے سبب تلاشی کارروائی میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Click here for report in English


Share: