ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کیرلا کے صبری مالا جانے والی کار کولار میں حادثے کی شکار ؛ چار یاتریوں کی موقع پر موت

کیرلا کے صبری مالا جانے والی کار کولار میں حادثے کی شکار ؛ چار یاتریوں کی موقع پر موت

Mon, 24 Nov 2025 13:42:48    S O News

کولار24/نومبر (پی ٹی آئی/ایس او نیوز): کرناٹک کے ضلع کولار میں پیر کی علی الصبح پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے میں صبری مالا جانے والے چار یاتری اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی کار، جو مبینہ طور پر تیز رفتاری سے چل رہی تھی، فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا کر نیچے انڈر پاس میں جا گری۔

 پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 2:15 سے 2:30 بجے کے درمیان مالور تعلقہ کے اببینہلی گاؤں کے قریب پیش آیا۔

چاروں افراد آپس میں دوست تھے اور کیرالا کے مذہبی مقام صبری مالا کی یاترا پر روانہ تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

 مرنے والوں کی شناخت چینائی کے رہائشی گوپی (38)، گوتم رمیش (28)، ہری ہرن (27) اور جیانکر (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کار کا ڈرائیور مبینہ طور پر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا، جس کے نتیجے میں گاڑی فلائی اوور کی سائیڈ بیریئر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار تقریباً 100 میٹر نیچے انڈر پاس میں جا گری، جس سے کار پر سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، جس کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Click here for report in English 


Share: