Thu, 08 Sep 2016 20:39:38
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے زولوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر اقبال پرویز کو طلبأ یونین کے انتخابات منعقد کرانے کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر کیا ہے
View more
Thu, 08 Sep 2016 20:36:34
جموں کشمیر کے ایک سول سوسائٹی گروپ نے صدر پرنب مکھرجی کو خط لکھ کر علیحدگی پسندوں سمیت سبھی فریقوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور مذاکرات شروع کرنے سے پہلے اعتماد سازی کے طور پر افسپا جیسے قوانین کو ہٹانے اور پیلیٹ گن کے استعمال پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 19:28:41
دہلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی قیادت والی آپ حکومت کی جانب سے اپنے 21ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹری کے طور پر مقرر کرنے کے حکم کو مسترد کر دیا ہے۔چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل نے یہ فیصلہ اس وقت جاری کیا جب دہلی حکومت کا موقف رکھنے والے وکیل نے یہ قبول کر لیاکہ 13
View more
Thu, 08 Sep 2016 19:22:43
وادی کشمیر میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہٹا لی گئی ،حالانکہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے بلائی گئی ہڑتال کی وجہ سے آج مسلسل 62ویں دن عام زندگی متاثر رہی۔پولیس ترجمان نے کہا کہ وادی میں آج کہیں بھی کرفیو یا پابندی نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ قانون وانتظام کو برقرار رکھنے کے لیے حساس مقامات پر سیکورٹی بلانے کو تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 19:19:31
اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر مبینہ نازیبا تبصرہ کرنے کے الزام میں اپوزیشن کے نشانے پر آئے اپنے سینئر کابینی وزیر اعظم خاں کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ بی ایس پی نے زمینوں پر قبضہ کیا، ان پر یادگاریں تعمیر کی اور عوام کی گاڑھی کمائی برباد کی، ایسے میں سوال اٹھنا لازمی ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 18:39:02
کشمیر کے کولگام ضلع میں دہشت گردوں نے ایک سیاسی لیڈر کے گھر میں سیکورٹی چوکی پر حملہ کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی رائفلیں لے کر فرار ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے آج بتایا کہ کل دیر رات کولگام کے بیگم میں ماضی میں نیشنل کانفرنس سے منسلک رہے
View more
Wed, 07 Sep 2016 21:15:37
اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج قانون وانتظام کے معاملے میں ’زیرو ٹالرینس‘کی ہدایت دیتے ہوئے ریاست کے تمام پولیس سربراہان کو اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور تھانوں میں عوام سے اچھے سلوک کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 21:11:31
امریکہ نے پاکستان میں چل رہے 2008ممبئی دہشت گردانہ حملے کے معاملے کی سماعت میں مزید تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملے میں مارے گئے 6 امریکیوں سمیت 166لوگوں کے لیے جوابدہی اور انصاف چاہتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy