ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ : ساحلی اضلاع میں اگلے دو دن تک ہوگی شدید بارش

محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ : ساحلی اضلاع میں اگلے دو دن تک ہوگی شدید بارش

Mon, 01 Sep 2025 12:06:56    S O News

بینگلورو یکم / ستمبر (ایس او نیوز) انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے کرناٹکا میں شدید بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ساحلی اضلاع کے لیے خصوصی وارننگ کے ساتھ ریڈ الرٹ کا اعلان کیا ہے ۔ 
    
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے پانچ دنوں تک ابر آلود موسم کے ساتھ  ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے ۔آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ اگلے پانچ دنوں تک خاص طور پر بنگلورو اور ساحلی کرناٹک میں مانسون کی شدت زیادہ رہے گی، جبکہ کئی دیگر اضلاع میں بھی معتدل سے لے کر بڑے پیمانے پر بارش ہوگی ۔    بنگلورو شہر میں اگلے پانچ دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ آسمان ابر آلود رہے گا ۔ بنگلورو دیہی ضلع کے لئے بھی اس عرصے میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ 

ساحلی کرناٹک کے لیے کی گئی ریڈ الرٹ کی پیشین گوئی کے مطابق  ساحلی اضلاع میں یکم ستمبر کو ہلکی بارش ہوگی اوراس کے بعد 2 اور 3 ستمبر کو بھاری بارش ہوگی ۔ ساحلی پٹی میں بارش کا سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں ۔

دکشن کنڑا، اڈپی اور اترا کنڑ کے اضلاع میں 2 اور 3 ستمبر کو شدید بارش ہونے کی توقع ہے ۔

    دریں اثنا ملناڈ اضلاع میں بھی کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ریاست کے جنوبی اندرونی حصوں میں درمیانی درجہ کی بارش متوقع ہے ۔ کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ایم ڈی سی) کے مطابق شمالی اندرونی کرناٹک میں اگلے تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے ۔


Share: