ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کوپل : مرکزی وزیر پر کرسی پھینکنے کی کوشش ۔ دعوت نامے میں رکن پارلیمان اور ریاستی وزیر کا نام شامل نہ کرنے کا شاخسانہ

کوپل : مرکزی وزیر پر کرسی پھینکنے کی کوشش ۔ دعوت نامے میں رکن پارلیمان اور ریاستی وزیر کا نام شامل نہ کرنے کا شاخسانہ

Tue, 06 Jan 2026 17:35:32    S O News

کوپّل، 6 / جنوری (ایس او نیوز) رکن پارلیمان کے راج شیکھر ہیٹنال اور ضلع انچارج وزیر شیو راج تنگڈگی کا نام دعوت  نامے میں شامل نہ کرنے کا کرنے سے ناراض کانگریس پارٹی کے کارکنان مرکزی وزیر وی سومنّا پر کرسی پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ 
    
یہ واقعہ کوپل تعلقہ کے ہیٹنال میں پیش آیا جہاں ریلوے اوور برڈج کا سنگ بنیاد کی رسم میں شرکت کے  لئے مرکزی وزیر سومنا آئے تھے ۔ پروگرام کے پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جب ناراض کانگریس کارکنان نے سومنّا کی طرف کرسی اچھالی تو ان کے باڈی گارڈ نے آگے بڑھ کر اسے روک لیا ۔ اس وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔ اس کے بعد کانگریس کارکنان نے سومنّا کی کار کے آگے بیٹھ کر احتجاج کیا ۔ 
    
اس واقعہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وی سومنّا نے کہا کہ اس منصوبے کا تمام خرچ مرکزی حکومت کے فنڈ سے ہو رہا ہے ۔ اس لئے پروگرام کے پروٹوکول سے متعلقہ کوئی بھی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے ۔ جان بوجھ کر یہ ہنگامہ کھڑا کیا گیا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی بسویشور سرکل پر تعمیر کیے جا رہے اوور برڈج کے پروگرام میں بھی اسی طرح کا ہنگامہ ہوا تو جب ضلع انچارج وزیر شیوراج گنگڈگی نے اسٹیج پر ہی محکمہ ریلوے کے افسران پر اپنا غصہ اتارا تھا ۔ 


Share: