ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب کڈبا میں پک اپ گاڑی اور کار کی ٹکر؛ ایک ہلاک، دوسرا شدید زخمی

مینگلور کے قریب کڈبا میں پک اپ گاڑی اور کار کی ٹکر؛ ایک ہلاک، دوسرا شدید زخمی

Sat, 14 Nov 2026 12:58:46    S O News
مینگلور کے قریب کڈبا میں پک اپ گاڑی اور کار کی ٹکر؛ ایک ہلاک، دوسرا شدید زخمی

مینگلور،14 / نومبر( ایس او نیوز)مینگلور سے قریب  80 کلو میٹر دور کڈبا   میں  پھلوں سے لدی ایک پک اپ گاڑی اور کار کے درمیان ہوئی  ٹکر میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ حادثہ ہفتہ کی صبح کڈبا تعلقہ کے النکار کے قریب نیگّرے میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق، مینگلور سے کڈبا کے علاقے کلارا کی طرف پھل لے جانے والی پک اپ گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ پک اپ میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ایک زخمی نے دم توڑ دیا، جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت مقامی ترکاری تاجر عبدالکریم کے فرزند تمیم کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت رکشہ خلیل کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تمیم آئندہ ایک دو روز میں روزگار کے سلسلے میں خلیجی ملک جانے والا تھا، تاہم اس سے قبل ہی حادثے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کڈبا پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور معائنہ کرنے کے بعد   معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Share: