ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / معذور افراد کیلئے کے ایس آر ٹی سی کی بڑی سہولت، رعایتی بس پاس 30 دسمبر سے، پرانے پاس فروری تک معتبر

معذور افراد کیلئے کے ایس آر ٹی سی کی بڑی سہولت، رعایتی بس پاس 30 دسمبر سے، پرانے پاس فروری تک معتبر

Sun, 28 Dec 2025 17:12:16    S O News

بنگلورو ، 28/ دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے سال 2026 کے رعایتی بس پاس جاری کرنے اور ان کی تجدید سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، خصوصی طور پر معذور افراد کے رعایتی بس پاس کی اجرائی اور تجدید کا عمل 30 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔

اس مقصد کے لیے تمام اہل مستفیدین کو سیواسندھو آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینا لازمی ہوگا۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سال 2025 میں جاری کیے گئے خصوصی معذور بس پاس کی میعاد میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 28 فروری 2026 تک مؤثر قرار دیا گیا ہے، تاکہ نئے پاس حاصل کرنے تک مستفیدین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کے ایس آر ٹی سی نے خصوصی معذور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے بعد بس پاس کے لیے بروقت آن لائن درخواست داخل کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔


Share: