ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگلورو: 14 جنوری کو کرناٹک بھر میں ہو رہا ہے نیشنل لوک عدالت کا انعقاد

بنگلورو: 14 جنوری کو کرناٹک بھر میں ہو رہا ہے نیشنل لوک عدالت کا انعقاد

Tue, 06 Jan 2026 19:34:10    S O News
lokadalat

بنگلورو، 6 جنوری (ایس او نیوز): کرناٹک اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں 14 جنوری کو تمام عدالتوں کے احاطوں میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو ورچوئل اور فزیکل دونوں طریقوں سے منعقد ہوگی۔ یہ بات کرناٹک اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ممبر سکریٹری ایچ ششیدھر شیٹی نے ایک پریس نوٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اپنے زیر التواء مقدمات کو خوش اسلوبی سے حل کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ اپنے قریبی تعلقہ لیگل سروسز کمیٹی یا متعلقہ عدالتوں میں قائم ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سے رابطہ کریں۔ نیشنل لوک عدالت میں عدالت سے قبل کے معاملات (Pre-litigation cases) کو بھی تصفیے کے لیے قبول کیا جائے گا۔

ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کے لیے فریقین بنگلورو، کلبرگی اور دھارواڑ میں قائم ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عوام سہولت کے لیے تعلقہ لیگل سروسز کمیٹی، ضلع لیگل سروسز اتھارٹی اور ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی سے ٹیلی فون کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، جن کے رابطہ نمبر اتھارٹی کی ویب سائٹ www.kslsa.kar.nic.in پر دستیاب ہیں۔

مزید معلومات کے لیے عوام ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی، بنگلورو سے
080-22869987، 080-22869988، 080-22954809،
دھارواڑ سے -2485242 - (0836)
کلبرگی سے-264141-  (08472)
یا ہیلپ لائن 15100 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


Share: