ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نیپال میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، 5 مارچ 2026 کو ووٹنگ ہوگی

نیپال میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، 5 مارچ 2026 کو ووٹنگ ہوگی

Tue, 07 Oct 2025 10:50:14    S O News

 کٹھمنڈو، 7/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) نیپال کے الیکشن کمیشن نےکل یعنی پیر کو ایوان نمائندگان کے انتخابی شیڈول کی منظوری دے دی۔ نیپال میں عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ منظور شدہ ٹائم ٹیبل میں رجسٹریشن، ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی سمیت تمام اہم عمل کی تفصیلات شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق، سیاسی جماعتیں 16 سے 26 نومبر تک انتخابات کے لیے رجسٹر ہو سکتی ہیں۔ نئی سیاسی جماعتوں کو 15 نومبر تک رجسٹریشن کرانا ہو گا۔ سیاسی جماعتیں 15 فروری سے 2 مارچ تک کل 15 دن انتخابی مہم چلا سکیں گی۔ نیپال میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، اور ووٹوں کی گنتی اسی دن بیلٹ باکس میں جمع ہونے کے بعد شروع ہو جائےگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بروقت تیاریوں اور موثر ہم آہنگی کے ذریعہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ صدر رام چندر پوڈیل نے 12 ستمبر کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کر دیا  تھااور نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیاتھا۔

عبوری وزیر اعظم سوشیلا کارکی نے کہا کہ ان کی حکومت وقت پر عام انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ کارکی، 12 ستمبر کو وزیر اعظم بنیں، جنہوں نے سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے خلاف نوجوانوں کی زیر قیادت جین زی اپوزیشن کے پرتشدد مظاہروں کے بعد سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کیا۔ شرما اولی کی حکومت کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندی کی وجہ سے ہٹائی گئی ۔


Share: