ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا انتقال

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا انتقال

Tue, 23 Sep 2025 19:11:38    S O News
4642223-1460971184

ریاض، 23؍ ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)سعودی عرب کے اعلیٰ مذہبی پیشوا اور گرینڈ مفتی، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ، اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نومبر 1940 میں پیدا ہوئے اور 1999 سے سعودی عرب کے اعلیٰ مفتی کے عہدے پر فائز تھے، یعنی تقریباً 26 سال تک انہوں نے اہم دینی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

ان کے انتقال کے بعد سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں شہروں میں تعزیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ عبدالعزیز کی علمی اور روحانی خدمات کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر فتاویٰ دینے، عوامی مسائل اور دینی معاملات پر رہنمائی فراہم کرنے میں ان کا کردار نمایاں رہا۔

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر ملک بھر کے علماء، حکام اور عوام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


Share: