ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستانی پائلٹ سبھانشو شکلا خلا میں روانہ، 40 سال بعد دوسرا 'گگنیاتری' خلا کی جانب روانہ

ہندوستانی پائلٹ سبھانشو شکلا خلا میں روانہ، 40 سال بعد دوسرا 'گگنیاتری' خلا کی جانب روانہ

Wed, 25 Jun 2025 19:46:50    S O News
17449914831252012776-1.jpg

فلوریڈا  25/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  طویل تاخیر کے بعد بالآخر بدھ کی صبح اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ نے چار خلابازوں کو لے کر خلا کی طرف کامیاب پرواز بھری، جن میں ہندوستان کے سبھانشو شکلا بھی شامل ہیں۔ یہ مشن Axiom-4 (Ax-4) کہلاتا ہے اور ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر (فلوریڈا) کے لانچ کمپلیکس 39A سے مقامی وقت کے مطابق رات 2:31 بجے روانہ ہوا۔

39 سالہ سبھانشو شکلا، جو کہ اس مشن کے پائلٹ ہیں، ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد خلا میں جانے والے ہندوستان کے دوسرے خلاباز بن گئے ہیں۔ شکلا ایک تجربہ کار فائٹر پائلٹ ہیں اور انہیں ISRO نے اس تاریخی مشن کے لیے منتخب کیا تھا۔

یہ مشن نہ صرف ہندوستان بلکہ 1.4 ارب ہندوستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے، جو کئی دہائیوں سے خلا میں اپنے دوسرے ’گگنیاتری‘ کا انتظار کر رہے تھے۔ شبھنشو شکلا امریکی کمرشل خلائی مشن کے ذریعے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (ISS) کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔


Share: