ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور نے کہا؛ سماجی و تعلیمی سروے 80 فیصد مکمل، مہلت میں توسیع کا امکان

کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور نے کہا؛ سماجی و تعلیمی سروے 80 فیصد مکمل، مہلت میں توسیع کا امکان

Mon, 06 Oct 2025 15:58:53    S O News
کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور نے کہا؛ سماجی و تعلیمی سروے 80 فیصد مکمل، مہلت میں توسیع کا امکان

بنگلورو، 6 اکتوبر (پی ٹی آئی/ ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور نے پیر کے روز اشارہ دیا کہ ریاست بھر میں جاری سماجی و تعلیمی سروے کی میعاد میں چند دنوں کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ اس سروے کو کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسس کمیشن کی نگرانی میں انجام دیا جارہا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ اب تک تقریباً 80 فیصد آبادی کا اندراج مکمل ہوچکا ہے، تاہم کچھ اضلاع میں کام کی رفتار سست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ کام بہرحال مکمل کرنا ہی ہوگا، ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔‘‘

ڈاکٹر پرمیشور نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اس سروے کی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں، اور امکان ہے کہ مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لئے ڈیڈلائن میں چند دنوں کا اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ سروے 22 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور ریاست کے تقریباً 1.43 کروڑ گھروں کو شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 420 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپوزیشن کے اعتراضات کو ’’منافقت پر مبنی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سروے کسی کے خلاف نہیں بلکہ سب کے مفاد میں ہے۔‘‘ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ اقدام ریاست کی سات کروڑ آبادی کو مساوی نمائندگی دلانے کے مقصد سے کیا جارہا ہے۔


Share: