ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی سی جے جدہ کا شاندار “آرٹ فیسٹیول” — اسٹرنگ آرٹ اور شور لائن مقابلوں میں صلاحیتوں کا درخشاں اظہار

بی سی جے جدہ کا شاندار “آرٹ فیسٹیول” — اسٹرنگ آرٹ اور شور لائن مقابلوں میں صلاحیتوں کا درخشاں اظہار

Sun, 05 Apr 2026 22:13:07    S O News
بی سی جے جدہ کا شاندار “آرٹ فیسٹیول” — اسٹرنگ آرٹ اور شور لائن مقابلوں میں صلاحیتوں کا درخشاں اظہار

جدہ 5/اپریل (پریس ریلیز/حبیب اللہ محتشم): تیز رفتار اور مصروف زندگی میں جہاں ہر فرد اپنی روزمرہ ذمہ داریوں میں الجھا رہتا ہے، وہیں بھٹکل کمیونٹی جدہ (BCJ) کی جانب سے جب String Art اور (لڑکیوں کے لیے خصوصی شور لائن آرٹ مقابلہ) Shoreline Art Competition منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تو اراکین نے اپنی مصروفیات کے باوجود بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ بی سی جے جدہ کا یہ امتیاز رہا ہے کہ وہ اپنے ہر پروگرام کو صرف ایک تقریب نہیں بلکہ کمیونٹی کی ترقی، اصلاح اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بناتی ہے۔

یہ مقابلے درحقیقت قوم میں پوشیدہ فنکارانہ صلاحیتوں کو منظرِ عام پر لانے کی ایک کامیاب اور بامقصد کوشش تھی۔ جب اراکین اور ان کے اہلِ خانہ نے اپنے تیار کردہ فن پارے پیش کیے تو حاضرین حیرت اور مسرت میں ڈوب گئے۔ باریک بینی، نفاست، خوبصورتی اور محدود وقت کے باوجود اعلیٰ معیار کے ساتھ تیار کیے گئے یہ فن پارے اس بات کا واضح ثبوت تھے کہ ہماری قوم میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جو صرف ایک مناسب پلیٹ فارم کا منتظر ہوتا ہے۔

بی سی جے جدہ کی جانب سے خواتین اور اراکین کو فراہم کیا گیا یہ موقع نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ جماعت اپنے اراکین کی ہمہ جہتی ترقی، فکری بیداری اور سماجی ہم آہنگی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کے مثبت اور بامقصد پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

 String Art Contest کے نتائج:

Presentation1
Presentation2


پہلا انعام: عائشہ کولا (زوجہ عرفات ایس جے)دوسرا انعام: ثنا (زوجہ دانیال محتشم)
* تیسرا انعام (مشترکہ):  فاطمہ قاضیہ (زوجہ عبدالمعیز جوکاکو),  حاجرہ قاضیہ (زوجہ مزکر عسکری), صدرالنساء برماور (زوجہ صفوان خطیب)

🌊 Shoreline Frame Art Competition:

گروپ 1:

 اول: فاطمہ زہرا بنت محمد الیاس صدیقہ,دوم: حاجر صفا بنت محمد الیاس صدیقہ,سوم: علینہ بنت محمد حسن علی اکبرا


گروپ 2:

اول: ماریہ بنت عبدالغفار عسکری,دوم:صفیہ بنت محمد مزکر عسکری,سوم: اسناء بنت عفان کاریکل

Presentation3

پروگرام کی ایک نمایاں اور منفرد خصوصیت فن پاروں کی نیلامی (Auction) رہی، جس میں اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حاضرین نے نہ صرف فن کی قدر کی بلکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے فن پاروں کو بہترین قیمتوں پر خریدا۔ اس اقدام سے جہاں جماعت کو مالی تعاون حاصل ہوا وہیں فنکاروں کو بھی ان کی محنت کا معقول صلہ ملا۔

بی سی جے جدہ کا یہ اقدام اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر کمیونٹی کو مثبت سمت میں رہنمائی دی جائے اور مواقع فراہم کیے جائیں تو نہ صرف صلاحیتیں نکھرتی ہیں بلکہ ایک مضبوط، باصلاحیت اور باوقار معاشرہ بھی تشکیل پاتا ہے۔ یہ تقریب یقیناً تخلیقی اظہار، باہمی تعاون اور کمیونٹی اسپرٹ کا ایک یادگار مظہر ثابت ہوئی۔


Share: