ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دھرمستھلا سوجنیا عصمت دری اور قتل کا معاملہ : سپریم کورٹ نے جاری کیا سی بی آئی اور کرناٹکا حکومت کو نوٹس

دھرمستھلا سوجنیا عصمت دری اور قتل کا معاملہ : سپریم کورٹ نے جاری کیا سی بی آئی اور کرناٹکا حکومت کو نوٹس

Tue, 24 Mar 2026 12:20:46    S O News
دھرمستھلا سوجنیا عصمت دری اور قتل کا معاملہ : سپریم کورٹ نے جاری کیا سی بی آئی اور کرناٹکا حکومت کو نوٹس

نئی دہلی ،24 / مارچ (ایس او نیوز) کرناٹکا کے دھرمستھلا میں 13 سال قبل پیش آئے ہوئے سوجنیا عصمت دری اور قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے 23 مارچ کو اس سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ساتھ ساتھ کرناٹکا کی ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ حکم عدالت عظمیٰ نے مقتول طالبہ سوجنیا کی ماں کُسوماوتی کی طرف سے داخل کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا ۔

کیا ہے یہ معاملہ :    سوجنیا، دھرماستھلا  شہر کے پنگالا کی رہنے والی تھی ۔ وہ اُجیرے میں ایس ڈی ایم کالج کی طالبہ تھی اور اکتوبر 2012 میں لاپتہ ہو گئی تھی ۔ اگلے دن مناسنکا میں اس کی لاش ملی تھی جس پر وحشیانہ جنسی زیادتیوں اور قتل کے نشانات تھے ۔ 
    
ابتدائی طور پر بیلتنگڈی پولیس اوراس کے بعد سی آئی ڈی کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات ہوئی ۔ اس کے بعد  اسے سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا ۔

ملزم کی بری ہوگیا : تحقیقات کے دوران کارکلا سے سنتوش راؤ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس پر فردِ جرم عائد کی گئی ۔ تاہم طویل قانونی جنگ کے بعد بنگلورو میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے حال ہی میں  سنتوش راؤ کو ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔

خصوصی عدالت کا تبصرہ :فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت نے اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے تفتیش میں ہوئی اہم خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی تھی ۔ جج نے مشاہدہ کیا تھا کہ تفتیشی ٹیمیں اس گھناؤنے جرم کے اصل مجرموں کی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔

سپریم کورٹ میں اپیل : تحقیقاتی ناکامیوں کے بارے میں ان مشاہدات پر انحصار کرتے ہوئے کسوماوتی نے پہلے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا ۔ اس کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اور اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مزید مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کسوماوتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔

ریاستی حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس :سپریم کورٹ کی بنچ نے نچلی عدالت کے نتائج کی تفصیلات اور اپیل میں ذکر کردہ نکات کا جائزہ لینے کے بعد سی بی آئی  اور کرناٹک ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے جس ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تحقیقات کی حیثیت اور عمل کے بارے میں رپورٹ پیش کرے ۔

ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی مداخلت کی وجہ سے ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط اس خاندان کی انصاف کے لیے مسلسل جدوجہد  نے ایک بار پھر قومی توجہ حاصل کر لی ہے ۔


Share: