
بلاری، 4 / جنوری (ایس او نیوز) بلاری میں گروہی تصادم کے بعد ضلع ایس پی پوَن نیجّور کا تبادلہ کرنے کی خبروں کے ساتھ کل سوشیل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہوگئی تھی کہ ایس پی پوَن نے خودکشی کی کوشش کی ہے ۔
اس خبر کے تعلق سے میڈیا والوں کے وہاٹس ایپ گروپ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آئی پی ایس آفیسر پوَن نیجور نے کہا کہ یہ بالکل جھوٹی خبر ہے اور محض افواہ ہے ۔ میں اپنے باغ کے مکان میں مقیم ہوں ۔ ایسی کوئی بات ہوئی نہیں ہے ۔ براہ کرم اس قسم کی خبر کو وائرل نہ کریں ۔