ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھوٹی بچی کے گلے سے چین چرانے والی تمل خاتون پولیس کے شکنجے میں

چھوٹی بچی کے گلے سے چین چرانے والی تمل خاتون پولیس کے شکنجے میں

Sun, 21 May 2017 11:17:28    S.O. News Service

منگلورو20مئی (ایس او نیوز) بس میں سفر کے دوران پمپ ویل سرکل کے پاس ایک ڈیڑھ سال کی بچی کے گلے سے سونے کی چین چراکر فرار ہونے والی خاتون کو کنکن ناڈی ٹاؤن پولیس نے منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ خاتون کا نام نندنی اوما عرف سنگیتا ہے اوروہ ایک ایسی ٹولی کی رکن ہے جو بسوں میں سفر کرتے ہوئے چوری کی وارداتیں انجام دیتی ہے۔اس ٹولی کے اراکین بسوں میں وارداتوں کے بعد سیدھے تمل ناڈو کی جانب فرارہوجاتے ہیں اورپھرکچھ عرصے تک اس طرف کا رخ نہیں کرتے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار کی گئی سنگیتا کے خلاف بہت سارے پولیس اسٹیشنوں میں اس قسم کے متعدد کیس درج ہیں۔پولیس انسپکٹر روی نائک، سب انسپکٹر شنکر پاٹالی اور ان کی ٹیم نے سنگیتا کے قبضے سے 30ہزار روپے مالیت کی سونے کی چین بھی برآمد کرلی ہے۔ملزمہ کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: