ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیاہوناور تعلقہ پنچایت صدر کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا؟

کیاہوناور تعلقہ پنچایت صدر کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا؟

Sun, 21 May 2017 10:50:05    S.O. News Service

ہوناور 20؍مئی (ایس او نیوز) کچھ دنوں پہلے ایک خاتون تعلقہ پنچایت رکن کے گھر میں اس کے شوہر کی غیر موجود گی میں داخل ہوکر وقت گزاری کے الزام میں تعلقہ پنچایت صدر انّیا نائک کو عوام کے ہاتھوں دھلائی اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچنے سے کانگریس پارٹی کو بھی بری طرح خجالت برداشت کرنی پڑی تھی۔

اب پتہ چلا ہے کہ کانگریس کے مقامی ذمہ دارا ن نے ضلع کانگریس صدر سے سفارش کی ہے کہ انّیا نائک کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حالات کے رخ کو دیکھتے ہوئے انّیا نائک کی طرف سے خود ہی تعلقہ پنچایت صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ا مکانات پیدا ہوگئے ہیں۔خبر یہ بھی ہے کہ جمعہ کے دن ہوناور تعلقہ پنچایت کی جو کے ڈی پی میٹنگ منعقد ہوئی تھی، اس میں انّیا نائک نے شرکت نہیں کی، اور نائب صدر نے میٹنگ کی صدارت کے فرائض انجام دئے۔اسی دوران منکی بلاک کانگریس صدر چندر شیکھر گوڈا نے تحریری اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقہ پنچایت صدر اور خاتون رکن کی وجہ سے کانگریس پارٹی کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لئے انہوں نے ضلع کانگریس صدر سے تحریری طور پر ان دونوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہوناور تعلقہ کے سیاسی حلقے میں یہ بات گردش کرنے لگی ہے کہ ضلع کانگریس صدر کی طرف سے کسی اقدام سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے انّیا نائک اپنے طورپرسوموار تک تعلقہ پنچایت صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔اسی کے ساتھ ہوناور پولیس سب انسپکٹرآنند مورتی کی جانب سے یہ بات بھی سننے میں آئی ہے کہ چونکہ وہ دونوں باشعور اور بالغ ہیں۔ ان کے درمیان ناجائز تعلقات جیسی کوئی ہوئی نہیں تھی، اور ان کے بیان کے مطابق صرف وہ دونوں آپس میں بات چیت کی حد تھے۔ اس لئے پولیس اسٹیشن میں کوئی کیس داخل نہیں کیا گیا ہے۔


Share: