ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں تازہ حملہ32 افراد ہلاک،200 زخمی

افغانستان میں تازہ حملہ32 افراد ہلاک،200 زخمی

Tue, 17 Oct 2017 21:16:23    S.O. News Service

کابل17اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افغان صوبے پکتیا میں طالبان کے ایک تازہ حملے کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک جبکہ دو سو کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ جنگجوؤں نے صوبائی دارالحکومت گردیز میں واقع ایک تربیتی سینٹر کے قریب ہی ایک خود کش حملہ کیا، جس کے بعد متعدد طالبان نے فائرنگ شروع کردی۔ طبی ذرائع نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


Share: