ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکی حمایت یافتہ شامی جنگجو الرقہ کے نصف حصے پر قابض

امریکی حمایت یافتہ شامی جنگجو الرقہ کے نصف حصے پر قابض

Thu, 27 Jul 2017 17:24:14    S.O. News Service

دمشق،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا): شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خود ساختہ دارالخلافہ الرقہ کے نصف حصے میں سے جہادیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ شامی حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق الرقہ کے پچاس فیصد حصے پر ایس ڈی ایف نے قبضہ کر لیا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق الرقہ پر بدھ چھبیس جولائی کو کیے گئے حملے میں انتیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایس ڈی ایف کو امریکی جنگی طیاروں کی مدد حاصل ہونے کے علاوہ امریکی فوج کے ماہرین بھی جنگی حکمت عملی مرتب کرنے میں معاون ہیں۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے الرقہ کی بازیابی کا آپریشن گزشتہ کچھ ماہ سے شروع کر رکھا ہے۔


Share: