ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کی گئی

اڈپی میں بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کی گئی

Wed, 17 May 2017 02:52:36    S.O. News Service

اڈپی 16؍مئی (ایس او نیوز)پینے کے پانی قلت اور شدید گرمی کے پیش نظر اڈپی کے برہماگیری نائر محلے میں واقع ہاشمی جامعہ مسجد میں امام و خطیب مولانا ہاشمی عمری کی اقتدا میں خصوصی نماز استسقاء کااور بارش کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مسجد کے صدر زکریا اسدی، اڈپی بلدیہ کے نامزد رکن حسن اجڈکاڈو، بدیع الزماں وغیرہ حاضر تھے۔ نماز کے بعد اقبال منا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ہر طرف پانی کی قلت ہے اور زراعتی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں۔اس لئے بارش کے لئے دعائیں مانگی گئیں، تاکہ عوام کو اس مشکل سے راحت مل جائے۔


Share: