اگرتلا27اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر ریل راجین گوہین اگرتلا راجدھانی ایکسپریس کو کل اگرتلا ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ حالانکہ یہ باضابطہ طور پر چھ نومبر سے چلے گی۔ ریلوے کے اعلیٰ افسر شرما نے کہاکہ اگرتلا۔آنند وہار راجدھانی ایکسپریس ٹرین کو مرکزی ریلوے وزیر مملکت راجین گوہین28 اکتوبر کو اگرتلہ ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ تریپورہ کے گورنر تتھاگت رائے پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ٹرین کو کل ہری جھنڈی دکھائی جائے گی، لیکن یہ باضابطہ طور پر چھ نومبر سے چلے گی۔ یہ ہفتے میں ایک بار پیر کو اگرتلہ اور بدھ کو نئی دہلی کے آنند وہار سے چلے گی۔سفر میں 40 گھنٹے 50 منٹ لگیں گے اور ٹرین 16 اسٹیشنوں پر رکے گی۔ ٹرین میں 14 ڈبے ہوں گے جن میں ایک اے سی فرسٹ، اے سی سکنڈ اور اے سی تھری ٹائر،ایک پینٹری کار اور دو بجلی اور مال ڈبے بھی شامل ہیں۔آسام کے گوہاٹی اور ڈبروگڑھ کے بعد تریپورہ کا اگرتلا راجدھانی ایکسپریس ٹرین حاصل کرنے والا شمال مشرقی کا تیسرا شہر ہوگا۔ تریپورہ کے وزیر ٹرانسپورٹ روبی ڈی، ریاستی وزیر بادل چودھری، تریپورہ کے دو ممبر پارلیامنٹ جتیندر چودھری اور شنکر دتہ بھی کل کے افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے۔