ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں مکان کا سلیب گرنے سے مزدور ہلاک ... (وڈیو رپورٹ دیکھئے)

بھٹکل میں مکان کا سلیب گرنے سے مزدور ہلاک ... (وڈیو رپورٹ دیکھئے)

Thu, 05 Oct 2017 17:11:24    S.O. News Service

بھٹکل 5/اکتوبر(ایس او نیوز)  تعلقہ کے کارگیدے میں ایک مکان کا کانکریٹ سلیب گرنے سے مزدور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت لوکیش ماستی گونڈا (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ لوکیش کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ بھٹکل تعلقہ کے ماروکیری دیہات کا رہنے والا تھا۔

بتایا گیا کہ العفیف نامی پرانے مکان کو گرانے کا کام کچھ دنوں سے جاری تھا، آج دوپہر لوکیش  سلیب پر چڑھ کر یہی کام آگے بڑھارہاتھا کہ اچانک سلیب ایسا گرا کہ لوکیش خود سلیب کے اندر جاکر پھنس گیا اور اُدھر ہی اُس نے دم توڑ دیا۔

جے سی بی مشین کے ذریعے مقامی نوجوانوں کی انتھک کوششوں کے ذریعے پولس نے لوکیش کی لاش کو باہر نکالا، جہاں سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال  منتقل کیا گیا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: