ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی لیڈر پر سنگھ کارکنوں نے کیا حملہ

بی جے پی لیڈر پر سنگھ کارکنوں نے کیا حملہ

Tue, 09 May 2017 11:04:17    S.O. News Service

کوچی،8مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ایک بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس کر ان پر حملہ کیا ہے۔پولیس نے آج کہا کہ بی جے پی کے ریاستی کونسل کے رکن وینالا سجیون پر گزشتہ رات کچھ لوگوں نے تیزدھاری دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔اس حملے میں ان کے دائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ انہیں یہاں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک بیان دیا ہے جس میں اس واقعہ کے لیے انہوں نے تھریکارا میں ایک مقامی سنگھی لیڈر کا کردار بتایا۔ اس کے بعد چار سنگھی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کو بی جے پی لیڈر اور مقامی سنگھ لیڈر کے درمیان ذاتی دشمنی کا شک ہے۔


Share: