پی چدمبرم نے ترون وجے کوگھیرا،بھگواکنبہ ملک میں امتیازات پریقین رکھتاہے:ملکاارجن کھڑگے
نئی دہلی،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریسی لیڈرپی چدمبرم نے بی جے پی لیڈرترون وجے کے جنوبی ہندکے لوگوں پرکیے گئے متنازعہ تبصرہ پرنشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ کیابی جے پی اورآرایس ایس کے رکن ہی ہندوستانی ہیں۔انہوں نے ٹویٹرپرکہا کہ جب ترون وجے یہ کہتے ہیں کہ ہم سیاہ لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں تومیں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس میں ہم لوگ کون ہیں کیا وہ بی جے پی، آر ایس ایس ارکان کوہی ہندوستانی مانتے ہیں۔چدمبرم تمل ناڈوکے رہنے والے ہیں اور سابق وزیر داخلہ اور سابق وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔وجے نے کہا کہ نسل پرستی پر تنازعہ چھیڑ دیا تھا کہ بھارتی لوگوں نسل پرست نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ وہ جنوبی بھارتی لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں، جو سیاہ ہیں۔بی جے پی ترجمان شانا این سی نے کہا کہ وجے اپنی بات مختلف انداز میں بھی رکھ سکتے تھے۔کانگریس کے لیڈرملکاارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ تبصرہ بھگوا پارٹی کے اپنے ملک کے لوگوں کے درمیان امتیاز کرنے کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔وجے نے دعویٰ کیاتھاکہ افریقی نژادلوگ مہاراشٹر اور گجرات میں پرامن طریقے سے رہ رہے ہیں۔انہوں نے کرشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لوگ سیاہ رنگے کے دیوتاکوپوجتے ہیں۔تنقید کے نشانہ پرآنے کے بعد انہوں نے کہا کہ شاید ان الفاظ وہ پیغام نہیں دے پائے جو وہ دینا چاہ رہے تھے۔میں محسوس کرتا ہوں کہ میرا پورا بیان یہ تھا کہ ہم نے نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور ہمارے پاس مختلف رنگ اور کلچرکے لوگ ہیں اور پھر بھی کبھی کوئی نسل پرستی نہیں تھی۔نسل پرستی کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں، کبھی نہیں یہاں تک کہ نیندمیں بھی جنوبی بھارتی لوگوں کوسیاہ نہیں کہہ سکتا ہو۔میں مر سکتا ہوں لیکن اپنے ہی لوگوں اور ثقافت اور اپنے ہی ملک کا مذاق کس طرح اڑا سکتا ہوں۔میرے خراب طریقے سے رچے گئے جملوں کی غلط مطلب نکالنے سے پہلے سوچیں۔