ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمہوریہ کیمرون کے قومی دن کے موقع پر صدر نے دی مبارکباد

جمہوریہ کیمرون کے قومی دن کے موقع پر صدر نے دی مبارکباد

Sat, 20 May 2017 11:44:38    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے کیمرون کے قومی دن کے موقع پرجمہوریہ کیمرون اور وہاں کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ کیمرون کا قومی دن 20 مئی کو منایا جاتا ہے۔مکھرجی نے جمہوریہ کیمرون کے صدر پال بیایا کو بھیجے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اپنی اورہندوستان کے لوگوں کی جانب سے جمہوریہ کیمرون کی عوام اور آپ کو قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات دیتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں آگے کہا کہ ہمارے درمیان جغرافیائی فاصلے کے باوجودہندوستان اور کیمرون نے ہمیشہ قریبی اور دوستانہ تعلقات کا لطف اٹھایا ہے، مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں ہمارے تعلقات کثیر الجہتی طاقتوں سے اور خوشحال ہوں گے۔


Share: