ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کینرا اور اڈپی میں طوفانی بارش؛300بجلی کے کھمبوں کو نقصان ،درخت زمین سے اکھڑ گئے،کئی جانور ہلاک

جنوبی کینرا اور اڈپی میں طوفانی بارش؛300بجلی کے کھمبوں کو نقصان ،درخت زمین سے اکھڑ گئے،کئی جانور ہلاک

Sat, 20 May 2017 12:48:41    S.O. News Service

منگلورو 20؍مئی (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینر ااور اڈپی میں گھن گرج اور بجلیوں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں300سے زیادہ بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچنے ، بہت سارے درخت زمین سے اکھڑ جانے اور کئی گائیں ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جنوبی کینر اکے منگلورو، پتور، سولیا، بیلتھنگڈی وغیرہ میں بادلوں کی گرج اوربجلیوں کی کڑک کے ساتھ بھاری برسات ہوئی ہے۔یہاں مختلف مقامات پر 300سے زیادہ بجلی کے کھمبوں کے علاوہ بہت سارے درخت زمین سے اکھڑ گئے ہیں۔ بجلی کے کھمبے گرجانے کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں بجلی کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور جس سے عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ماقبل مانسون بارشوں میں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ایک غیر معمولی بات ہے۔

ضلع اڈپی کا حال کچھ اس سے الگ نہیں ہے۔پورے ضلع میں بھاری سے اوسط پیمانے پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بجلی کی لپیٹ میں آنے سے کوکوجے میں 3 گائیں،ہیبری میں 3گائیں،اماسے بیل میں 3گائیں اور کارکلا میں ایک بچھڑاہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں مکانا ت کو بارش سے نقصان پہنچا ہے جس سے ہونے والے خسارے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔


Share: