یرکوڈ،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے پلانی سوامی نے آنجہانی لیڈر جے للتاکوسپروزیراعلیٰ بتایاہے اورپوچھاہے کہ ریاستی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کرنے میں کیا غلط ہے۔ڈی ایم اور پی ایم کے سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے اس قدم کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ باقاعدگی سے جے للتا کو ان کی چنئی میں واقع سمادھی پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس طرح کے رہنما کے پورٹریٹ کواسمبلی میں نقاب کشائی کرنے میں کیا غلط تھا۔وزیراعلیٰ نے42 ویں سمرفیسٹ اینڈ فلورس شوکاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی خدمت کرنے والے لیڈروں کواحترام دیناہماری روایت ہے۔