ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد؛ ٹرین سے گرنے کا شبہ

بھٹکل کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد؛ ٹرین سے گرنے کا شبہ

Sun, 22 Nov 2026 19:38:16    S O News
بھٹکل کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد؛ ٹرین سے گرنے کا شبہ

بھٹکل 22/نومبر (ایس او نیوز) : بھٹکل کے قریب آننت واڑی میں ریلوے ٹریک پر تقریباً 35 سے 40 سال عمر کے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ممبئی سے منگلورو جانے والی سی ایس ٹی ایکسپریس میں سفر کے دوران ٹرین سے گر کر ہلاک ہوا ہوگا۔

بھٹکل ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق، مذکورہ شخص جنرل ٹکٹ پر  ٹرین کی آخری جنرل بوگی میں سوار تھا۔ منکی کے سماجی کارکن ذاکر کٹنگری کے مطابق، مہلوک کی جیب سے دو جنرل ٹکٹ اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ان میں سے ایک ٹکٹ بہار سے ممبئی اور دوسرا ممبئی سے کنداپور کا ہے۔ ان ٹکٹوں کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوک کا تعلق بہار سے ہو سکتا ہے۔ذاکر کے مطابق موبائل فون بند حالت میں تھا۔

ابتدائی اندازے کے مطابق، حادثہ اتوار صبح تقریباً 11:15 بجے اس وقت پیش آیا جب ممبئی سے منگلورو جانے والی سی ایس ٹی ایکسپریس منکی سے مرڈیشور کی طرف رواں دواں تھی۔ شبہ ہے کہ آننت واڑی کے قریب ٹرین کے دروازے پر کھڑا یہ شخص اچانک جھٹکا لگنے سے باہر جا گرا اور سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

نعش کو فی الحال ہوناور سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں منکی پولیس تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مہلوک کی شناخت اور حادثے کے اصل اسباب معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


Share: