نئی دہلی27اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی این سی آر میں یکم نومبر سے پٹاخے کی فروخت پر لگی روک کو ہٹانے کے فیصلے کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔ درخواست گزارنے پابندی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے معاملے کو نوٹس میں لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے دہلی این سی آر میں بڑھتے آلودگی کی وجہ سے 13 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک پٹاخہ کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔جس کی مخالفت بھی بہت ہوئی تھی۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف پٹاخہ تاجروں نے فیصلے پر دوبارہ غور کرنی کی فریادکی تھی لیکن عدالت اس پر قائم رہی اور کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دیوالی پٹاخہ مفت نہیں ہونے والا، لوگ پٹاخہ جلائیں گے۔اگر ہم آپ کے حکم میں تبدیلی کرتے ہیں تو یہ حکم کی روح کے خلاف ہو جائے گا۔ کورٹ نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کچھ لوگ اسے فرقہ وارانہ اور سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جسٹس سیکری نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ میں کتنا مذہبی ہوں۔ کورٹ نے معاملے کی سماعت کے دوران یہ بھی کہا کہ 11 بجے کے بعد پٹاخے نہیں پھوڑے جائیں گے۔ کورٹ نے کہا تھا کہ لوگوں کے پاس پہلے سے پٹاخے ہیں اب وقت نہیں دیا جا سکتا۔ درخواست گزار چاہیں تو دیوالی کے بعد ترمیم کے لئے آسکتے ہیں۔