ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میٹروکے کرائے میں اضافے کے خلاف کجریوال میدان میں اترے،اضافہ واپس لینے کامطالبہ،تجویزکوظالمانہ بتایا

دہلی میٹروکے کرائے میں اضافے کے خلاف کجریوال میدان میں اترے،اضافہ واپس لینے کامطالبہ،تجویزکوظالمانہ بتایا

Sat, 30 Sep 2017 22:09:28    S.O. News Service

نئی دہلی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے میٹروریل کے کرایے میں اضافہ کی تجویزواپس لینے کی اپیل کی ہے۔کیجریوال نے آج پوری کو لکھے خط میں کرایہ بڑھانے کے سب وے کے انتظام کے تجویزکوظالمانہ بتاتے ہوئے مرکز اور دہلی حکومت کی طرف سے اس پر نظرثانی کیے جانے تک اس پر روک لگانے کامطالبہ کیاہے۔ انہوں نے پوری سے دہلی میٹرومیں مرکز اور ریاستی حکومت کی یکساں حصہ داری کاحوالہ دیتے ہوئے کرایہ میں اضافہ کی تجویز پر عبوری روک لگانے کے لیے ڈی ایم آر سی کے بورڈکی میٹنگ بھی بلانے کی درخواست کی ہے۔کیجریوال نے دلیل دی کہ گزشتہ مئی میں میٹرو کے کرایہ میں اضافے کے دباؤسے اب دہلی والے نکل بھی نہیں پائے ہیں اور ایک بارپھرکرایہ بڑھانا نہ تو عقلی ہے نہ ہی جواز۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس اکتوبر سے کرایہ میں اضافہ کا فیصلہ اقتصادی تنگی کے اس دور میں قطعی قابل قبول نہیں ہو گا۔


Share: