نئی دہلی یکم جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین سے حوالہ کیس میں سی بی آئی نے جمعرات کوسخت پوچھ گچھ کی۔جانچ ایجنسی نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے صبح 11بجے بلایا تھا، جس کے بعد سے ان سے دیر شام تک پوچھ گچھ کا دور چلتا رہا۔دراصل ایم سی ڈی انتخابات سے ٹھیک پہلے سی بی آئی نے ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے میں ایک پرائمری انکوائری درج کی تھی۔ستیندر جین پر حوالہ کاروباریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھنے کا بھی الزام تھا۔جین کے خلاف الزامات میں ان کمپنیوں اور اڈومیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے2010-12 کے دوران 11.78 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کا بھی معاملہ ہے۔