ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رائنا نے وراٹ کو پیچھے چھوڑا

رائنا نے وراٹ کو پیچھے چھوڑا

Sun, 23 Apr 2017 12:16:40    S.O. News Service

نئی دہلی،22اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات لائنز کی کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف جیت کے ساتھ ہی سریش رینا ایک بار پھر آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں کے کے آر کے خلاف کل کھیلے گئے 84 رنز کی میچ فاتح اننگز کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں ان کے 4341 رن پورے ہو گئے۔ رائنا نے 153 میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے نام تھا اور رائنا نے معمولی فرق سے وراٹ کے 4264 کے اس اعداد و شمار کو پار کیا ہے۔ وراٹ نے 142 میچوں میں آئی پی ایل میں چار ہزار سے زیادہ رن پورے کئے ہیں۔کے کے آر پر اس جیت کے ساتھ ہی گجرات لائنز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔ گجرات کی ٹیم کو اب تک کھیل 6 میچوں میں سے دو میں جیت جبکہ چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


Share: